imran-khan-1

وزیراعظم عمران خان کا مودی کو جیت کی مبارکباد

EjazNews

وزیراعظم عمران نے اپنے بھارتی ہم منصب کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد کیلئے ٹیلی فون کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پرایک ٹویٹ کے ذریعےبتایا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو کامیابی پر سوشل میڈیا کے ذریعے بھی مبارکباد دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:  افسوسناک واقعہ میں پاک آرمی کے پانچ جوان اور ایک افسر شہید

اپنا تبصرہ بھیجیں