indian_hittar

نئے انڈیا کی شروعات ہو چکی ہے

EjazNews

مودی کے دوبارہ الیکشن جیتتے ہی متشدد لوگوں کی کی سنی گئی ہے اور غریب مسلمانوں کا کیلئے جینا اب پہلے سے بھی زیادہ مشکل ہو جائے گا۔ اس کی تازہ جھلکیاں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں۔ انڈیا میں مسلمانوں پر تشدد کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن گوشت لے جاتے ہوئے مسلمانوں پر انڈین متشدد غنڈوں کے تشدد کے ساتھ ساتھ متاثرہ شخص سے اپنی بیوی کو جوتوں سے مروانا اور اس سے رام کی جے کے نعرے لگوانا آنے والے بھیانک دور کی عکاسی کر رہا ہے ۔

انڈین تشدد کی یہ لہر اس بات کی طرف واضح اشارہ کر رہی ہے کہ اب انڈیا میں مسلمان پہلے سے بہت زیادہ غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ جب اس غریب مسلمان پر تشدد ہو رہا تھا تو اس ریلوے لائن کے پاس بہت سے لوگ موجود تھے پر کوئی جرات نہ دکھا سکا کہ ان پر تشدد لوگوں سے معصوموں کو بچا سکیں۔ان میں سے کچھ لوگوں کے چہرے واضح ہیں آپ اگر ان چہروں کو اپنے ذہنوں میں بٹھا لیں تو آنے والے وقتوں میں آپ کو یہ دیکھ کر بالکل حیرت نہیں ہو گی کہ یہ سیاسی میدان میں کتنے کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  سینیٹر برنی سینڈرز کی صدارتی انتخابی مہم چلائے گا ایک پاکستانی نژادامریکی

اپنا تبصرہ بھیجیں