pak afgan

خدا خیر کرےورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے

EjazNews

خد ا خیر کرے ،آسٹریلیا ، انگلینڈ سے بدترین ہار کے بعد اب افغانستان کے ہاتھوں بھی پاکستانی ٹیم کی وارم اپ میچ میں شکست کسی بھی کرکٹ کے شائق کو ڈرانے کیلئے کافی ہے۔ آسٹریلیا سے بدترین شکست ہوئی۔ مان لیا ٹیم تھکی ہوئی تھی۔ انگلینڈ سے 0-4کی شکست ہوئی ، کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا۔ بھائی افغانستان سے بھی سیکھنے گئے تھے یا پھر تھکے ہوئے تھے۔ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو خوفناک صورتحال یہ ہے کہ کہیں ہم ورلڈ کپ کا پہلا رائونڈ بھی کھیل پائیں گے یا نہیں۔ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہوگا تاہم اس سے قبل تمام ٹیمیں اپنے اپنے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں۔
افغانستان کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 263 رنز کا ہدف دیاجسے افغانستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے آغاز کیا ۔اور امام الحق 32کے سکور پر آئوٹ ہوگئے۔فخرزمان 19، حارث سہیل 1،محمد حفیظ نے 12،شعیب ملک 44،بابر اعظم نے 112رنز سے اپنی سنچری بنائی جبکہ کپتان سرفراز ا حمد13، عماد وسیم 18اور حسن علی 6سکور بنا پائے۔
جبکہ افغانستان نے 49.4اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر جیت اپنے نام کر لی۔ حضرت اللہ نے 49اور حشمت اللہ شاہدی نے 74رنز بنائے۔
اب دیکھئے اگلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش سے ہے یہ تو افغانستان سے بھی مضبوط ٹیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ڈی ایم پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے بلا مشروط معافی مانگے:بلاول بھٹو زرداری

اپنا تبصرہ بھیجیں