face book remove 3.4 billion accounts

فیس بک نے 6ماہ میں 3.4کروڑ جعلی اکاﺅنٹس ختم کر دئیے

EjazNews

فیس بک جہاں پر رابطوں کی ویب سائٹ ہے وہیں پر کچھ لوگ اس کا غلط استعمال بھی کر رہے ہیں۔بہت سے مجرمانہ افعال بھی اس ویب کے ذریعے انجام دئیے جارہے ہیں۔ ایسی تقاریر اور شعلہ بیانیاں وائرل کی جاتی ہیں جس سے انسانی جذبات بھڑکتے ہیں اور ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جس سے انسانیت کانپ اٹھتی ہے۔ فیس بک پر یہ بھی دیکھنے میں آرہا تھا کہ جب الیکشن یا خاص مواقعے ہوتے ہیں اس وقت بھی فیس بک کو کچھ لوگ بڑے غلط طریقے سے استعمال کرتے تھے۔ اس سلسلے میں بہت سی کمپنیوں ، سیاستدانوں نے بھی فیس بک سے رابطہ کیا تھا۔ فیس بک نے انہی چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کروڑوں اکاﺅنٹس کو اپنی ویب سائٹس سے ختم کر دیا ہے۔ فیس بک کے مطابق یہ اکاﺅنٹس اکتوبر سے لے کر مارچ تک ختم کیے گئے ہیں۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ سارے اکاﺅنٹس مانیٹرنگ کے بعد ختم کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا پر جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق اگر یہ لوگ دوبارہ اپنے اکاﺅنٹس بناتے ہیں اور ایسی کسی سرگرمیوں میں کہیں پر بھی ملوث پائے گئے تو مصنوعی ذہانت اور مانیٹرنگ کے ذریعے سکینڈوں میں ان کے اکاﺅنٹس ختم کر دئیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق 65فیصد ایسا مواد جو معاشروں میں خرابی کا باعث بننے والا تھا اسے ختم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ثبوت کہاں ہیں؟سکیورٹی کی وجہ سے نہیں دکھا سکتے:انڈین ائیر وائس مارشل

اپنا تبصرہ بھیجیں