duraj1

فرانس کے کانز میلے میں دو پاکستانی فلمیں

EjazNews

فرانس کے شہر کانز میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ سجتا ہے ۔اس میلے میں دنیا بھر سے فلموں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس دفعہ پاکستانی مختصر دورانئے فلم رانی اس میلے میں پیش کی جائے گی۔ جس کی نمائش25مئی تک جاری رہے گی۔
رانی خواجہ سرائوں کے مسائل پر بنائی گئی فلم ہے۔ یہ فلم ایک ایسے خواجہ سرا کے گرد گھومی ہے جو جسم فروشی کی بجائے کھولنے بیچ کر باعزت طریقے سے روزگار کمانے کو ترجیح دیتا ہے۔ اوریہی خ واجہ سرا ایک بچے کو گود لے کر اس کی پرورش بھی کرتا ہے۔

فلم کا مرکزی کردار پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل و اداکارہ کامی سڈ نے نبھایا ہے۔
جبکہ ہدایتکار پاکستانی نژاد امریکی حماد رضوی ہیں۔ اس سے پہلے بھی یہ بہت سے فلمی میلوں میں یہ فلم ایوارڈ جیت چکی ہے۔
دوسری فلم شمعون عباسی کی ہے جس کے وہ خود ڈائریکٹر و مصنف ہیں۔ یہ فلم انسانی گوشت کھانے والے ان لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو پاکستانی علاقے بھکر میں کچھ عرصہ پہلے پکڑے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  اشتہارات کی تھیمز، مواد سے متعلق عوام کے تحفظات پر غور کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں