minced meat with tomatoes

قیمہ بھر ے ٹماٹر

EjazNews

اجزا: بارہ بڑے ٹماٹر (ایک سائز کے ہوں) قیمہ آدھ کلو، گھی ڈیڑھ پائو، پیاز ایک پائو، لہسن چھ جوئے، ادرک پائو چھٹانک، لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ، ہلدی چائے کا آدھا چمچہ، زیرہ ایک چٹکی، کالی مرچ چھ دانے، لونگیں دو ہری مرچیں چھ ، دہی آھ پائو، انڈا ایک، ڈبل روٹی کا چورا تھوڑا سا
ترکیب: دیگیچی میں گھی کڑ کڑائیں۔ پیاز کے لچھے اور لہسن کے جوئے کتر کر بادامی رنگ پر تل لیں۔ زیرہ، ادرک، لونگیں اور کالی مرچ (پیس کر) نمک، ہلدی اور لال مرچ ڈال دیں۔ پھر قیمہ ڈال کر بھون لیں۔ دہی پھینٹ کر ڈال دیں۔ایک پیالی پانی بھی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ ڈھکنا مضبوطی سے بند کر دیں۔ پانی خشک ہو جائے ، قیمہ گل ج ائے تو اتارلیں۔ اگر پسند ہو تو قیمہ پیس بھی سکتے ہیں۔
ہری مرچیں باریک کاٹ لیں۔ ٹماٹروں کا اوپر کا حصہ کا ٹکر تھوڑا سا گودا نکال لیں۔ یہ گودا قیمے میں ہری مرچوں اور باریک کتری ہوئی پیاز میں ملا دیں۔ کھوکھلے ٹماٹروں میں قیمہ بھر دیں۔ ٹماٹرو ں کو جہاں سے کاٹا ہے وہاں پر میدے کی پتلی سی تہ اس طرح رکھیں کہ منہ بند ہو جائے۔ اب دھاگا لپیٹ دیں۔ انڈے کو پھینٹ کر منہ پر لگا دیں۔ ڈبل روٹی کا چورا بھی منہ پر لگا دیں ۔
ایک فرائنگ پین میں گھی کڑ کفرائیں۔ اس میں ٹماٹر اس طرح ڈالیں کہ پہلے ٹماٹر کا منہ (جہاں انڈا اور ڈبل روٹی اور میدہ لگا ہے ) پہلے تلا جائے۔ جب یہ حصہ سرخ ہو جئاے تو ٹماٹروں کو تھوڑا ہی تلیں زیادہ تلنے سے شکل خراب ہو جائے گی۔
ڈش میں سلاد کے پتے دھوکر رکھ دئیے جائیں۔ ہر پتے پر ایک ٹماٹر سجا دیں جائے۔ درمیان میں تقریباً تین چھٹانک بچا ہوا قیمہ رکھ دیا جائے۔ اس کے اوپر آدھی چھٹانک مون پھلی تل کر رکھ دی جائے ۔ مولی کے قتلے،ہرا دھنیا، ہرا پودینہ، ہری مرچیں اور پیاز بھی بادامی رنگ پر تل کر رکھ دی جائے۔ انڈے بھی ابال کر اور باریک کاٹ کر رکھے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن حلیم

اپنا تبصرہ بھیجیں