ایمنسٹی سکیم پر اپوزیشن کا رد عمل

EjazNews

حکومت نے ایمنسٹی سکیم جاری کر دی ہے جس کے رد عمل میں ن لیگ کی مرکزی سیکرٹری مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مسلم لیگ ن کی ایمنسٹی سکیم کو نقل کرنے میں 9ماہ کا عرصہ لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی ایمنسٹی حرام اور آپ کی نقل کی ہوئی ایمنسٹی حلال؟
مریم اورنگ زیب کہتی ہیں کہ جس ایمنسٹی سے علیمہ باجی نے فائدہ لیا اس میں اور اس میں کیا فرق ہے؟۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے پکڑے گئے 18جعلی اکائوٹس کو ایمنسٹی دے دی ہے ۔ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نہتے فلسطینیوں پر جو اسٹن گرینیڈ فائر کیے گئے، کس قانون کے تحت اس کی اجازت ہے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اپنا تبصرہ بھیجیں