cricket

میزبان ٹیم نےتیسرا ون ڈےجیت لیا

EjazNews

تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں 9وکٹوں کے نقصان پر 358رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 359رز کا ہدف دیا۔
امام الحق نے 151رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، امام الحق کی اننگز میں 16چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ حارث سہیل 41، سرفراز احمد 27، آصف علی52، عماد وسیم 22،فہیم اشرف 13رنز بنا کر پویلین میں لوٹ گئے۔

جبکہ میزبان انگلینڈ نے یہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ 45 اوورز میں ٹارگٹ پورا کر کے انگلینڈ نے اپنی فتح یقینی بنا لی۔ اب شائقین کرکٹ اس بات پر پریشان دکھائی دے رہے ہیں کہ کہیں اس سیریز کا حال بھی آسٹریلیا کی سیریز جیسا نہ یو جائے۔

بہرکیف ایک بات کی تسلی ہے کہ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے اچھا کھیل ہی اہم بات ہوتی ہے باقی دو ٹیموں میں سے ایک نے جیتنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو آسانی سے ہرا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں