Muhammad amir

محمد عامر کا ورلڈ کپ کھیلنا مشکوک ہوگیا

EjazNews

قومی کرکٹ ٹیم کے فائوسٹ بائولر محمد عامر کا وائرل انفیکشن شدت اختیار کر تا جارہا ہے، میڈیکل رپورٹس میں ا نہیں چکن پاکس کی تصدیق ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز نے محمد عامر کو پانچ روز تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، عامر کی انگلینڈ ک خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت شکوک و شبہات کا شکار ہو گئی ہے۔
یاد رہے عامر اسی انفیکشن کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف کھیلی جانی والی سیریز کا پہلا اور دوسرا ون ڈے نہیں کھیلے تھے۔ اب چے میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ ان کی ورلڈ کپ میں شرکت بھی مشکوک ہوتی جارہی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پاکستان کو ایک اور بڑا نقصان ہوگا۔ پاکستان کا پہلا ہی ایک بہترین کھلاڑی پہلے ہی نہیں کھیل رہا۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب حکومت کی کارکردگی ،وزیراعلیٰ پنجاب کے ٹویٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں