قومی اسمبلی نےمتفقہ طور پر 26ویں آئینی ترمیم منظورکرلی

EjazNews

قومی اسمبلی اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ اجلاس میں موجود تمام اراکین نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ بل کی منظوری کے بعد قبائلی علاقوں کی قومی اسمبلی میں نشستیں 6سے بڑھ کر 12ہوگئیں ۔ جبکہ قومی اسمبلی کی مجموعی نشستیں 342ہی رہیں گی۔تاہم خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی علاقوں کی نشستیں 16سے بڑھ کر 24ہو گئیں۔ اس طرح خیبر پختونخوا اسمبلی کی مجموعی نشستیں 124سے بڑھ کر 155ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ 26واں آئینی ترمیم بل 2019ء رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ہمارے نبیﷺ جیسا انسان دنیا میں نہ کبھی پیدا ہوا نہ ہوگا :وزیراعظم

اپنا تبصرہ بھیجیں