لاہور میں خودکش حملہ

EjazNews

لاہور میں داتا دربار کے مقام پر خودکش حملہ ہوا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے یہ حملہ دربار کے گیٹ نمبر 2 کے قریب ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے کا نشانہ جائے وقوعہ پر موجود ایلیٹ فورس کو بنایا گیا ہے۔

دھماکہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔زخمیوں کو قریبی میو اور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ان ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب جائےوقعہ پر پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا حملے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔جس میں 5جوانوں سمیت 8افراد شہید اور 24 زخمی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔جس میں سی ٹی ڈی سمیت دیگر ادارے اپنے فرائض انجام دے گے۔ ان کا کہنا تھا تحقیقات مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومتی اعداد و شمار جعلی ہیں:میاں شہباز شریف (قائد حزب اختلاف)

اپنا تبصرہ بھیجیں