مرغی سے بنائی جانے والی چند مزیدار ڈشیں

EjazNews

مرغی کا سادہ سالن
هاجزاء: مرغی کا گوشت ڈیڑھ کلو، پیاز آدھ پائو، ادرک آدھ چھٹانک، لہسن چھ جوئے، ہلدی چائے کا آدھا چمچہ، دھنیا پسا ہوا دو چمچے، زیرہ سیاہ آدھا چمچہ، دہی آدھ پاؤ، سوکھا آلو بخارا چار ،ہری مرچ چھ،کالی مرچ آٹھ دانے، ٹماٹر چار، لونگیں چار، لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ ، گھی ایک پائو
ترکیب: دہیکو پھنیٹ کر اس میں لال مرچ، لہسن اور نمک پیس کر ڈال دیں۔ پھر مرغی کے ٹکڑے دہی میں ڈال کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں، پیاز کے باریک لچھے بادامی رنگ پر تل لیں، پھر ہلدی، دھنیا ، زیرہ ، ادرک ، کالی مرچ ، لونگیں ، سوکھا آلو بخارا ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعد مرغی کے ٹکڑے اور دہی ڈال دیں اور ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پانی خشک ہوجائے اور مسالا گھی چھوڑ دے تو بھون لیں اور چار پانچ منٹ کے لیے دم پر لگادیں۔ شور بار کھنا ہو تو ایک پیالی پانی ڈال دیں۔ پانی آدھی پایلی رہ جائے تو اُتار لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چائنز چکن رائس

چکن کوفتے
اجزاء:چکن قیمہ آدھا کلو، پیاز آدھا پاؤ، دال چنا ایک چھٹانک،لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک ایک چائے کا چمچ، گرم مسالادو چائے کےچمچ ،ہری مرچیں چار عدد،سُرخ مرچ حسبِ ذائقہ ،چھوٹی الائچی پانچ عدد،نمک حسبِ منشاء،ڈبل روٹی کا چُورا، انڈے دو عدد، دہی ایک کپ اور تیل۔
ترکیب:سب سے پہلےقیمہ دھو کر چھلنی میں رکھ دیں، تاکہ پانی خشک ہوجائے۔ اب اس میں حسبِ ضرورت مسالا مکس کریں اور ایک دیگچی میں چنے کی دال کے ساتھ پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ دال گل جائے اور پانی بھی خشک ہوجائے،تو اسے سِل پر باریک پیس لیںاور ان کے کوفتے بناکر انھیں ڈبل روٹی کے چُورے اور انڈے میں ڈبو کر فرائی کر کے رکھ لیں۔اب پیاز کے لچّھے کاٹ کر براؤن کریں اور باقی مسالے سے شوربا تیار کرلیں اور اس میں تلے ہوئے کوفتے رکھ کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں، تاکہ تیل اوپر آجائے۔ لذیذ،چکن کوفتےتیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ستو پینے کا طریقہ

چکن ملائی بوٹی
اجزاء: چکن (بون لیس بوٹیاں)ایک کلو، تیل تین کھانے کے چمچ، لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، مایونیز آدھا چائے کا چمچ، لیموں(رس نکال لیں)ایک عدد، سفید مرچ ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ ایک چائے چمچ، سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، دہی ایک پائو، ہری مرچیں(پیس لیں)چار عدد، ہرا دھنیا(پِسا ہوا)دو کھانے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، کوئلہ ایک ٹکڑا اور پکانے کے لیے تیل۔
ترکیب: ایک پیالے میں دہی پھینٹ کر چکن بمع تمام اجزاء ڈال کر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ پھر ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے اور تیل نظر آنے لگے، تو چولھا بند کرکے کوئلے کا دھواں دے دیں۔ مزے دار چکن ملائی بوٹی تیار ہے۔

فرائیڈچکن چلی
اجزاء: چکن (بریسٹ پیس، پتلی اور لمبی شکل میں کاٹ کر بوائل کرلیں) ایک کپ، ہری مرچ قدرے بڑی پندرہ عدد اور تیل۔
چکن فلنگ ساس کے لیے:مایونیز ایک کپ، چلی ساس ایک کھانے کا چمچ، چلی گارلک ساس تین کھانے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، کالی مرچ حسبِ منشاءاور لال مرچ (کُٹی ہوئی)ایک چائے کا چمچ۔
بَیٹر کے لیے: میدہ ایک کپ، کارن فلور آدھا کپ، نمک اور کالی مرچ حسبِ ذائقہ، انڈا(پھینٹ لیں)ایک عدد اور پانی حسبِ ضرورت۔ان سب کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
کوٹنگ کےلیے: میدہ ایک کپ، کارن فلور آدھا کپ اور ڈبل روٹی کا چورا۔
ترکیب: ہری مرچوں کو درمیان سے کٹ لگا کر بیج نکال لیں۔پھر ایک باؤل میں چکن اور ساس کے تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس فلنگ کو ہری مرچوں میں بَھر کے بیٹر میں ڈبو کر پھر کوٹنگ کر کے ڈیپ فرائی کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مچھلی توری

اپنا تبصرہ بھیجیں