kabina

وزیراعظم عمران خان 2مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ،جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا ، اجلاس میں شاہ محمودقریشی نے کابینہ کودورہ چین پربریفنگ دی جبکہ وزیرمنصوبہ بندی نے سی پیک کے دوسرے مرحلے پر آگاہ کیا۔وفاقی کابینہ کو چین سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر بھی تفصیلی آگاہ کیاگیا۔وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کوکامیاب قرار دیتے ہوئے کہا چین سےاقتصادی وسماجی شعبوں میں روابط مزیدبڑھیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے سے ملکی ترقی کا نیا باب شروع ہوگا۔کابینہ اجلاس میں متعددنکات اور سی ای سی کےگزشتہ اجلاس کےفیصلوں کی منظوری دی گئی۔آف شورڈرلنگ کیلئےمشینری درآمدپراسپیشل ڈیوٹی استثنیٰ کی منظوری ، مختلف عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی منظوری ، رولزآف پروسیجر شیڈول ٹومیں انکوائری ایکٹ 2017 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھیں ،کابینہ کو موجودہ نظام تعلیم کی تجدید نو پر بریفنگ دی گئی۔ حکومت نے مہمند ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو عوامی مشکلات کا احساس ہے،اسی لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے معاملے کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادیا اور اس پر فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ قیمت میں آج اضافہ ہوگا کہ نہیں اس پر ان کا کہنا تھا کہ نظر ثانی کیلئے فائل کو بھجوایا گیا ہے ، اب کیا فیصلہ فیصلہ ہوتا ہے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے اپنی گفتگو میںکہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہےکہ تیل کی قیمت میں اضافے سے متعلق دوبارہ معاملہ دیکھا جائے اور اس طرح کا میکنزم بنایا جائے کہ عوام یہ بوجھ آسانی سے اٹھاسکیں۔
جبکہ فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی ویزر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ اجلاس میں مہمند ڈیم کی تعمیر کی منظوری دی ہے جبکہ اس کی افتتاحی تقریب 2مئی کو ہوگی اوروزیراعظم مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب کیلئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی دعوت دی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم 54سال سے پھنسا ہوا تھا اور یہ میری پیدائش سے بھی پہلے کا منصوبہ تھا جو ہم مکمل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس کے 90 فیصد مریض ٹھیک ہو جاتے ہیں: وزیراعظم

بندۂ مزدور کو جا کر مرا پیغام دے
خضر کا پیغام کیا ہے یہ پیام کائنات ہے
اُٹھ کہ اب بزم جہاں کا اورہی انداز ہے
مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں