پاکستان ٹیم لندن کیلئے روانہ

EjazNews

پاکستان کرکٹ ٹیم لندن روانہ ہو گئی ہے۔ جہاں وہ پہلے میزبان انگلینڈ کے ساتھ اپنی سیریز اور ٹی ٹونٹی کا ایک میچ بھی کھیلے گی۔ اس کے بعد 30مئی سے شروع ہونے والا ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ کی میزبانی اس دفعہ انگلینڈ کے حصہ میں آئی ہے۔ 30مئی کو کھیلے جانے والا پہلا میچ بھی میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔ ٹیم میںاعتماد نظر آرہا تھا۔ ٹیم نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی اور ان کے کرکٹ کے تجربے سے کچھ ٹپس بھی لیں۔
یاد رہے ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے سبز باغ دکھانے کی بجائے سیدھی بات کی جو ایک لحاظ سے بہتر بھی ہے کہ ہمارا پہلا ٹارگٹ سیمی فائنل تک رسائی کا ہے۔اس کے بعد آگے کی بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  میں بادشاہ نہیں وزیر اعظم ہوں، مجھے اپنے وزیر خزانہ سے مشورہ کرنا پڑتا ہے: وزیراعظم

اپنا تبصرہ بھیجیں