imran khan iran

وزیراعظم عمران خان کا ایران میں پہلا روز

EjazNews

وزیراعظم عمران خان 2روز ہ دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں ۔ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد ایران کا پہلا دورئہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں حضرت امام رضا کے روزے پر حاضری دی، عقیدت کا اظہار اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم روضہ مشہد میں قرآن میوزیم میں بھی گئے۔
وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو ایران کے صدر حسن روحانی نے دورے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کیا تھا۔ امید کی جارہی ہے وزیراعظم کے دورئہ ایران سے دونوں ممالک میں پائی جانے والی غلط فہمیوں میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ایوی ایشن کا طیارہ گر کر تباہ ، 18افراد جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں