bilawal inogration

حکومتی ٹیم میں اہلیت ہی نہیں،پیپلز پارٹی کے مسترد شخص کو لگایا :بلاول

EjazNews

بلاول بھٹو زرداری نے ڈائو یونیورسٹی اوجاہ کیمپس میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کا افتتاح کیا ۔ افتتاح کے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام بہت ضروری ہے، وزیراعظم جسے چاہے وزیر بنا سکتے ہیں ،تاہم وزیر خزانہ کو اچانک ہٹانا بے عزتی کی بات ہے، حکومتی ٹیم میں اہلیت ہی نہیں ، پیپلز پارٹی کے مسترد شخص کو لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی سمت نہیں ہے، آئی ایم ایف کے پا س جانا تھا تو پہلے فیصلے کر لیتے۔ پی ٹی آئی نے کالعدم تنظیموں کے تعاون سے الیکشن لڑا، پاکستان کے بچوں کا مستقبل بچانے کیلئے انتہا پسندی سے بچنا ہوگا۔ پہلے ہی کہا تھا وہ ملک نہیں چلاسکتے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے صحت کے شعبے کا اسٹرکچر کچھ کمزور ہے اسے مزید بہتر بنانا ہے، پبلک سیکٹر میں کڈنی، لیور اور بون میرو سینٹرز کا قیام کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  31دسمبر تک صوبائی اورقومی اسمبلی کے ممبران اپنے استعفے قائدین کو جمع کرائیں گے:مولانا فضل الرحمٰن

اپنا تبصرہ بھیجیں