بدین میں تیز رفتاری نے 8افراد کی جان لے لی،44زخمی

EjazNews

کراچی سے بدین آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ جس سے 6افراد دنیا فانی سے کوچ کر گئے ، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 44افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال حکام کے مطابق 5افراد کی حالت تشویشناک ہے۔اس افسوسناک حادثے میں زخمی ہونے والوںمیں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
ہمارے ہاں پورے ملک میں ٹرانسپورٹ سسٹم کی سخت اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ایک تو سڑکیں ٹھیک نہیں ہیں دوسرے مسافر بسوں میں ان کی گنجائش سے زیادہ لوگوں کو بٹھایا جاتا ہے۔ شومئی قسمت دیکھیں دونوں طرف سیٹیں ہیں درمیان میں جو راستہ ہوتا ہے وہاں پر چھوٹی سیٹیں لگا کر لوگوں کو بیٹھنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور جب تک وہ چھوٹی سیٹیں بھی نہیں بھر جاتی گاڑی کو چلایا نہیں جاتا ۔ ہم صرف سندھ کی بات نہیں کرتے پورے ملک میں ٹرانسپورٹ حکام نیند کی گولیاں کھا کر سوئے رہتے ہیں جن کو جگانے کی کوششیں بھی بیکار جاتی ہے۔ جہاں پر بہت سی اور جگہوں پر اصلاحات ہورہی ہیں حکومت کو ٹرانسپورٹ کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے ۔
ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پنجاب میں بھی ہوا تھا جس میں طالبات پیپر دینے کے بعد گھر جارہی تھیں لیکن قسمت کی کرنی ایسی تھی کہ رکشہ ڈرائیور سمیت طالبات کو کچل دیا گیا اگر سالانہ اعدادو شمار اکٹھے کیے جائیں تو آپ دنگ رہ جائیں گے کہ پورے پاکستان میں ٹریفک حادثات میں اس قدر لوگ مر جاتے ہیں اور اس کے بعد بھی اصلاحات کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں:  وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں35فیصد اضافہ ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں