پاکستانیوں کو وزیر خزانہ کے بعد مشیر خزانہ مل گئے

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنانے کی منظوری دے دی ہے اور کابینہ ڈویژن نے نئی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اقتصادی ماہر حفیظ شیخ نجکاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ ہارورڈ اور کیمبرج یونیوسٹی سے منسلک رہے اور انہوں نے عالمی بینک میں بھی ملازمت اختیار کی تھی۔ حفیظ شیخ پہلی مرتبہ اس عہدے پر براجمان نہیں ہو رہے پاکستانیوں نے ان کو پچھلے ادوار میں بھی دیکھا ہے پی ٹی سی ایل کی نجکاری سابق دور میں انہوں نے ہی کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  بجٹ تجاویز منظور

اپنا تبصرہ بھیجیں