palimen house

وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کے امکانات

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری، علی امین گنڈا پور، غلام سور خان ،عامر محمود کیانی، طارق بشیر چیمہ سے ان کی وزارتیں واپس لے لی ہیں۔جیو نیوز کے مطابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے استعفی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ جلد نئے نام کا اعلان کیا جائے ۔ جبکہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات لگا دیا گیا ہے اور مونس الٰہی کو وزارت ہائوسنگ دئیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ حفیظ شیخ کووزارت خزانہ ، ہمایو ں اختر کو کامرس اور اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیو ں کی اطلاعات آرہی ہیں۔سابق وزیر خزانہ اسد عمرنے آج پریس کانفرنس کر کے کہا ہے کہ وزیراعظم نے انہیں وزارت توانائی کا قلمدان لینے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن انہوں نے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر میں کورونا کی صورتحال،لاہور میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سختی کرنے کا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں