بی جے پی رہنما پر نامعلوم شخص نے جوتا دے مارا

EjazNews

بھارت میں دوسرے مرحلے کے انتخابات شروع ہو گئے ہیں اور ساتھ ہی نت نئے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔ ووٹنگ تو ہی رہی ہے ساتھ میں جوتے بھی چلنا شروع ہوگئے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ آج بی جے پی کے رہنما سرنہما راﺅ پر ہوا ۔ انڈین میڈیا کے مطابق نرسہما راﺅ پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان پر جوتا دے مارا ۔ نامعلوم شخص کا کہناتھا کہ میرا بٹو سب سے مضبوط ہے۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ نرسہما راﺅ کو جوتا اس وقت پڑا جب وہ مالے گاﺅں دھماکے کے ملزم سدھوی پراگیا کی بی جے پی میں شمولیت پر پریس کانفرنس کر رہے تھے۔سکیورٹی گارڈز نے فوراً ہی اس شخص کو قابو کرلیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق نرسہما راﺅ کا کہنا ہے کہ ان پر یہ حملہ کانگریس پارٹی نے کروایا ہے۔ بھارت میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے ۔
یاد رہے پہلے مرحلے میں پرتشدد واقعات میں 4افراد کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  میانمار کی فوجی حکومت نے 1لاکھ 25ہزار اساتذہ کو نوکری سے معطل کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں