Imran_khan_kamyab_nojwan

 مکانات کی تعمیر کے لیے بلا سود قرضے دئیے جا رہے ہیں:وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کی شام اسلام آباد میں کامیاب جوان نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے نئے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

ان منصوبوں میں کامیاب جوان مرکز، کامیاب جوان گرین یوتھ موومنٹ، کامیاب جوان انوویشن لیگ اور کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ شامل ہیں۔

کامیاب جوان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو نئے کاروبار شروع کرنے کے لیے بلاسود قرضے فراہم کر رہی ہے، جس میں مہارت کی ترقی پر توجہ دی جا رہی ہے، اور مکانات کی تعمیر کے لیے بلا سود قرضے دیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اخلاقی معیار کو بہتر بنا کر اچھے اور برے میں تمیز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کیخلاف انڈین سازشیں بے نقاب

انہوں نے خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق آنے والی نسلوں کی کردار سازی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کی معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

مشیر نے کہا کہ چین اور جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک نے اپنے لوگوں کی صحت اور تعلیم میں سرمایہ کاری کی اور اس کا پھل بعد میں حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے قرضے فراہم کرے گی۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع تک رسائی کے لیے ایک پورٹل متعارف کرائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں