ban_vs_eng_1

T20ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو انگلینڈ کیخلاف کھیل سے پہلے ہی بڑا دھچکا

EjazNews

آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے تصدیق کر دی ہے کہ بنگلہ دیش نے اپنے اسکواڈ میںتبدیلی کی ہے۔

بنگلہ دیش نے باضابطہ طور پر زخمی محمد سیف الدین کی جگہ رابیل حسین کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے بقیہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

اس تبدیلی کی درخواست کو کرس ٹیٹلی (ہیڈ آف ایونٹس، چیئر)، کلائیو ہچکاک (آئی سی سی کے سینئر کرکٹ آپریشنز منیجر)، راہول ڈریوڈ اور دھیرج ملہوترا (بی سی سی آئی کے نمائندے)، سائمن ڈول اور ایان بشپ (آزاد اراکین) پر مشتمل ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے منظور کیا۔

آل راونڈر نے بنگلہ دیش کے ٹورنامنٹ کے ابتدائی چار کھیلوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، لیکن کمر کی انجری کے بعد وہ ٹائیگرز کی مہم میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔

وبیل منظور شدہ ریزرو کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے بنگلہ دیش کے ابتدائی اسکواڈ کے ساتھ یو اے ای کا سفر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا

31 سالہ کھلاڑی نے اپنے ملک کے لیے 159 میچز کھیلے ہیں، جن میں 28 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں، جن میں سے دو 12 سال قبل 2009 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئے تھے۔
ابوظہبی میں بدھ کو سپر 12 مرحلے کے گروپ ون کے اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

محمد سیف الدین بنگلہ دیش کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں