پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

EjazNews

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا ٹی ٹونٹی میچ دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہے۔

پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اسی کی توقع ٹیم سے پاکستانی آڈینز آج بھی کر رہی ہے۔

جبکہ نیوزی لینڈ کا یہ پہلا میچ ہے اگر وہ یہ میچ ہارتی ہے تو ان کی ٹیم کی پوزیشن مزید غیر مستحکم ہو جاتی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کی ابتدا پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر کیا اور نیوزی لینڈ کا بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی ابتدا اچھی تھی 60 سکور تک ٹیم مستحکم رہی لیکن 13 ویں اوور تک نیوزی لینڈ کے 4کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے  اور ان کے 91 ویں سکور  تھے۔

حارث رئوف نے تین وکٹیں جبکہ عماد وسیم ایک وکٹ اسی طرح محمد حفیظ اور حسن علی نے بھی ایک ایک وکٹ  حاصل کی۔ میچ کے آخری اوورز میں شاہین شاہ آفریدی بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی ٹیم نے پہلا ٹی ٹونٹی جیت لیا

قومی ٹیم کی ابتداء سے ہی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا بابر اعظم کہ صورت میں لگا ۔ بابر اعظم کے آوٹ ہوتے ہی ابتدائی اوورز میں ہی ٹیم کے بڑے نامور 4کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے۔ 

محمد رضوان۔ بابر اعظم ۔ فخر زمان اور محمدحفیظ 82 کے سکور پر 13ویں اوور  میں آوٹ ہو چکے تھے۔

اس کے بعد ٹیم کو سنبھالا ملا اور محمد آصف اور شعیب ملک کی صورت میں ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

لیکن آخری اوورز بڑے سنسسنی خیز تھے جب18 گیندوں پر 24 .

سکور چاہیں تھے

حارث رئوف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں