sabzi Palio

سبزی پلاؤ

EjazNews

اشیاء ووزن
چاول آدھا کلو،پیازدو عدد،بندگوبھی ایک عدد، گاجر تین عدد،مٹرآدھا کلو،شملہ مرچ تین عدد،آلو دو عدد،پھول گوبھی ایک عدد،ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،ٹماٹر دو عدد،ہری مرچ چار عدد،لال مرچ ایک چائے کا چمچ،دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،گرم مسالا پاؤڈرایک چائے کا چمچ،سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ،دار چینی ایک ٹکڑا،کڑی پتا دو عدد،لونگ چار عدد،بڑی الائچی دو عدد،ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ،بادیان کے پھول دو عدد،تیز پات دوعدد،چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ اورتیل حسب منشاء۔

ترکیب:
ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز فرائی کرلیں۔ اب اس میں ثابت کالی مرچ، ثابت سفید زیرہ، دارچینی، تیز پات، لونگ، بڑی الائچی، ثابت دھنیا، بادیان کے پھول اور ادرک ،لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔ پھر ٹماٹر، آلو، گاجریں، مٹراورپھول گوبھی ڈال کر ذرا سا بھوننے کے بعدہری مرچ، لال مرچ ، دھنیا پاؤڈر، نمک ،چکن پاؤڈر ، سفید مرچ اورحسبِ منشاء پانی ڈال کے ڈھکن ڈھک کر پانچ سے دس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں، تاکہ سبزیاں گل جائیں۔ جب سبزیاں گل جائیں،توبندگوبھی ، شملہ مرچ اورگرم مسالاڈال کر بھون لیں۔اس کے بعدچاول ڈال کر تیز آنچ پر اتنا پکائیں کہ تین چوتھائی پانی خشک ہوجائے۔پھر دَم دے دیں۔سرو نگ سے قبل تھائی لال مرچ او ر ہرا دھنیا چھڑک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کنوبی (اٹالین چیز ٹارٹ)

گارنشنگ کیلئے:
تھائی لال مرچ کاٹ لیں اور ہرا دھنیا پتے صاف کرکے باریک کتر لیں، حسب ضرورت۔

اپنا تبصرہ بھیجیں