covid_vaccine

خیبرپختونخوا میں کووڈ ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف کریک ڈائون میں سختی

EjazNews

خیبر پختونخوا میں ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف کریک ڈائون میں سختی کر دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے موقع پر مختلف لوگوں کو ویکسین دی۔

مردان اور چارسدہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ویکسین نہ لگانے کی وجہ سے گیارہ دکانوں کو سیل کیا اور درجنوں دکانداروں کو گرفتار کیا۔

ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف شادی ہالوں کا دورہ کیا اور موقع پر لوگوں کو ویکسین دی۔

اس سلسلے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے 7دکانیں بھی سیل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پسند کی شادی پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں