National_t20

بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو6وکٹوں سے ہرا دیا

EjazNews

قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے مرحلے میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو6وکٹوں کو شکست دے دی۔ٹورنامنٹ کے بائیسویں میچ میں بلوچستان نے156رنز کا ہدف 2گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں عبد اللہ شفیق اور عبدالواحد بنگلزئی پر مشتمل بلوچستان کی نوجوان اوپننگ جوڑی نے اننگز کا محتاط آغاز کیا تاہم عبدالواحد بنگلزئی 33کے مجموعی سکور پر 14رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ ایسے میں کپتا امام الحق نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور وکٹ کے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

انہوں نے 64رنز کی انفرادی اننگز میں 6چوکے جڑے۔ اسی پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس دوران عبد اللہ شفیق نے28، حارث سہیل نے14اور عمید آصف نے 20رنز بنا ر ان کا ساتھ دیا۔

بلوچستان کی اننگز یک سب سے طویل پارٹنر شپ امام الحق اور عمید آصف نے قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 58رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم یک جیت میں اہم کر دار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  دو سابق کپتانوں کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا

اختتامی اوورز میں عماد بٹ نے5گیندوں پر 12رنز بنا کر مطلوبہ ہدف عبور کرلیا۔ عمران خان سینئر نے 2جبکہ عامر عظمت اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا نے بلوچستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو صاحبزادہ فرحان کے علاوہ اس کا کوئی بھی بیٹر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ صاحبزادہ فرحان کے علاوہ اس کا کوئی بھی بیٹر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ صاحبزادہ فرحان نے 49یندوں پر 78رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 9چوکے اور1چھکا شامل تھا۔

دوسری طرف اسرار اللہ 19،کپتان محمد رضوان17جبکہ فخر زمان اور محمد وسیم جونیئر نے 12۔12رنز بنائے۔ افتخار احمد6اور عامر عظمت 4رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا نے مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنائے۔ بلوچستان کے جنید خان نے3جبکہ نجیب اللہ اچکزئی اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے بائیسویں میچ کے بعد ہوم سٹی سینٹل پنجاب کی ٹیم دس پوائنٹس کے ساھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے، خیبر پختونخوا، ناردرن اور جی ایف ایس سندھ کی ٹیمیں آٹھ ، آٹھ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے،تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ اے ٹی ایف ایس سدرن پنجاب اور بلوچستان کا پوائنٹس ٹیبل پر پانچواں اور چھٹا نمبر ہے بلوچستا ن کے پوائنٹس کی تعداد 6اور سدرن پنجاب کے4ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  یونس خان بطور بیٹنگ کوچ ورلڈ کپ2022ءتک ذمہ داریاں نبھائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں