No Time to Die

007سیریز کی نو ٹائم ٹو ڈائی کا ورلڈ پریمیئر لندن میں منعقد

EjazNews

نو ٹائم ٹو ڈائی کا ورلڈ پریمیئر لندن میں منعقد ہوا۔ کورونا وائرس کی وبا کے تھمنے کے ساتھ ہی دوسری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فلمی سرگرمیاں دنیا بھر میں شروع ہو چکی ہیں۔

اصل میں اپریل 2020 میںاس فلم کو ریلیز ہونا تھا لیکن تین بار تاخیر ہوئی ، نو ٹائم ٹو ڈائی کا لندن میں ورلڈ پریمیئر منعقد کیا گیا، جس میں اس کے ستاروں اور برطانوی شاہی خاندان نے شرکت کی۔

نو ٹائم ٹو ڈی کے ورلڈ پریمیئر میں شریک شاہی جوڑا

بانڈ سیریز کی فلم پوری دنیا میں دیکھی جاتی اور پسند بھی کی جاتی ہے۔ یہ ان چند سیریز فلموں میں سے ایک ہے جن کی مقبولیت دنیا بھر میں ہے اور اس سیریز کو پسند کرنے والے بھی دنیا بھر میں ہیں۔

007سیریز کی نو ٹائم ٹو ڈائی سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے والوں نے بھی اپنی کھل کر رائے کا اظہار کیا ہے اور بہت سے لوگ اس کے طویل انتظار کی وجہ سے افسردگی کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹک ٹاک سے حریم شاہ بننے والی آخر یہ آڈیو کیوں ریلیز کر رہی ہے؟
ورلڈ پریمیئر میں شریک نو ٹائم ٹو ڈی کے دو اہم کر دار

کچھ بڑے پلیئر ز جو فلموں کو ریٹنگ بھی دیتے ہیں ان کی رائے بھی اس فلم کے متعلق متضاد ہے کچھ لوگ اس کو پانچ ستارے اور کچھ تین ستارے دے رہے ہیں۔ لیکن سب کی اپنی رائے ہے۔

اس کے باوجود بانڈ سیریز کی فلمیں یورپ ، امریکہ ، ایشیاء سمیت دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔یہ فلم کتنی توقعات پر پوری اترتی ہے کچھ دنوں میں اندازہ ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں