Dubai Expo

دبئی ایکسپو، ایمریٹس بھی میدان میں آگئی

EjazNews

دبئی ایکسپو 2020ء میں ایمریٹس بھی ایونٹ کا آفیشل شراکت دار ہے۔ یہ فضائی کمپنی اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہے ۔1985ء میں اس فضائی کمپنی کی بنیاد رکھی گئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ دنیا بھر میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہو گی۔

اس ائیر کمپنی کا ہیڈ کوارٹر بھی دبئی میں ہی ہے اور اب یہ کمپنی دبئی ایکسپو2020ء کی پروموشن اپنے انداز میں کر رہی ہے۔ دنیا بھر میں دبئی ایکسپو کی تشہیر کیلئے اب ایمریٹس A380ہوائی جہاز کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔

دیکھنے میں آرہا ہے کہ دبئی اپنی ہر ایکٹیویٹی کی پروموشن اپنے الگ انداز سے کر رہا ہے اور اس کیلئے وہ دنیا بھر سے چہروں اور کمپنیوں کو چنتا ہے جو اس کی تشہیر کا باعث بن سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک منٹ لیٹ ٹرین نے ڈرائیور کی پول کھول دی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں