nepal air crash

نیپال میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،3افراد ہلاک

EjazNews

نیپال میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ماؤنٹ ایورسٹ پہاڑی سلسلے میں واقع ائیر پورٹ میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 2پولیس اہلکار اور ایک اسسٹنٹ پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ جس ائیر پورٹ پر طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے ،اسے دنیا کے خطرناک ائیر پورٹوں میں شمار کیا جاتا ہے۔للکا ائیر پورٹ اڑان بھرنے اور لینڈنگ کیلئے دنیا کا خطرناک ائیر پورٹ ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق سمٹ ایئر کا طیارہ ایل ای ٹی 410 اڑان بھرنے کے دوران رن وے سے پھسل کر قریب کھڑے 2 ہیلی کاپٹروں سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں معاون پائلٹ اور 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ تین زخمیوں کو کھٹمنڈو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نریندر مودی کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، کافی ثبوت ہیں: راہول گاندھی

اپنا تبصرہ بھیجیں