AAsh

آش

EjazNews

اشیاء ووزن:
گائے کا قیمہ آدھا کلو، پیاز (چوپ کی ہوئی) دو عدد درمیانی، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، پسی ہوئی سرخ مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کاچمچ، نمک حسب ذائقہ، آئل چار کھانے کے چمچ، اسپیگھٹی ایک پیکٹ (پانچ سو گرام)، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کاچمچ، سوکھا ہوا پودینہ ایک چائے کا چمچ، سادہ پانی حسب ضرورت۔

ترکیب:
ایک پین میں آئل گرم کریں اور پیاز گولڈن برائون ہونے تک فرائی کریں۔
اب اس میں قیمہ،لہسن ، ادرک ڈال کر بھونیں، پھر نمک ، سرخ مرچ، ہلدی، ڈال کر پانچ سے آٹھ منٹ مزید بھونیں۔ قیمہ میں دو پیالی پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر ڈھک کر قیمہ مکمل تیار ہونے تک پکنے دیں۔

ایک علیحدہ دیگچی میں پانی گرم کر کے اسپیگھٹی ابال لیں تقریباً پانچ سے سات منٹ پھر انہیں ٹھنڈے پانی سے گزاریں۔
(پانچ سو گرام) دہی کو پھینٹ لیں، اس میں نمک حسب ذائقہ، ذرا سا لہسن کا پیسٹ ملائیں۔ ابلے ہوئے اسپیگھیٹی میں دہی شامل کر لیں، ساتھ ہی قیمہ بھی ملا لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کشمیری قہوہ

گرم مصالحہ اور سوکھے پودینے سے گارنش کر کے پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں