foot and hand care_1

ہاتھوں اور پائوں کی حفاظت

EjazNews

کہنیوں اورایڑیوں کا کالا پن
نوشاد اور لیموں کے چھلکے ساتھ پیس کر کہنیوں کی کالی جگہ پر لگائیں۔

ایڑیوں کے لئے
نیم کے پتے ایک کلو پانی میں ابال لیں۔ اس میں ایک چمچ تیل اور لاہور نمک ڈال کر اس میں پائوں بھگو دیں اور پانی کے ٹھنڈے ہونے تک اس میں پائوں رہیں۔ پھر پائوں نکال کر رگڑ لیں اور پٹرولیم جیلی سے اچھی طرح مساج کر کے کاٹن کی جرابیں پہن لیں۔

پھٹی ہوئی ایڑیوں اورپائوں کے داغ کے لئے
تیز گرم پانی میں تھوڑا شیمپو، لیموں کا رس اورنمک ڈال کر 15,20 منٹ کے لئے پائوں بھگو لیں۔ پھر نکال کر جھاوئیں سے رگڑ لیں۔ پھر گلیسرین ، دودھ، عرق گلاب، ملتانی مٹی اور لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنالیں اور پورے پائوں پر پلاسٹک کی تھیلی پہن کر پھر جراب پہن لیں۔ آدھ گھنٹے کے بعد دھو لیں اور کوئی کریم لگا لیں۔ ہفتے میں دوبار ضرور کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے:بہت سے کاموں کے گھر بیٹھے حل

پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لئے
موم اورذرا سی ہلدی کو کیسٹرڈ آئل کے ساتھ ملا کر کریم بنالیں اورکسی ڈبی میں ڈال کر رکھ لیں۔ رات کو یا دن کو پائوں پر لگا کر جراب پہن لیں۔

ہاتھ نرم کرنے کے لئے
پکے ہوئے ٹماٹر، لیموں کا رس اور چند قطرے گلیسرین ملا کر لگا لیں۔ 15منٹ کے لئے پھر دھو لیں۔

ہاتھوں اور پائوں کے کالے داغوں کے لئے
زیتون کا تیل اور کالا سرکہ ملا کر ہاتھوں اور پائوں پر لگا لیں ۔ دن میں ایک بار۔ داغ دور ہو جائیں گے۔

کالی گردن اور کالے ہاتھوں کے لئے
لیموں کا رس، زیتون کے تیل میں ملا کر لگا ئیں۔

کالے ہاتھ
عرق گلاب، لیموں کا رس اور کینو کا رس ملا کر ہاتھوں پر لگا لیں۔ دن میں ایک بار لگالیں۔ یا زیتون کا تیل، ٹماٹر کا رس اور گلیسرین ملا کر ہاتھوں اور پائوں پر لگائیں 20منٹ کے لئے

یہ بھی پڑھیں:  موسمی بیماریوں کا علاج باورچی خانے سے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں