Hair

بالوں کے مسائل

EjazNews

سفید بالوں کے لئے
روزانہ رات کو گرم دودھ میں بادام کا تیل آدھا چمچ شامل کر کے پی لیں۔ کچھ عرصے میں بال سفید ہونا بند ہو جا ئیں گے۔

سفید بالوں کے لئے
امر بیل (آکاس بیل ) سوکھی یا ہری50گرام لے کر ایک پائو ناریل کے تیل میں ڈال کر تقریباً ایک ماہ تک دھوپ میں رکھیں ۔ اس کے بعد تیل سر پر استعمال کریں۔ کم از کم ہفتے میں ایک بار۔

بالوں کو گھنا اور کالا کرنے کے لئے
پائو بھر ناریل کے تیلے میں مٹھی بھر مہندی کے پتے ڈال کر پکائیں۔ اچھی طرح پتے ابال کر نکال لیں اور اس تیل کو روزانہ سر پر لگائیں۔ بال گھنے اور کالے ہو جائیں گے۔

بال گھنے کرنے کے لئے
5چمچ شہد اور5چمچ بادام کا تیل ملا کر سر پر لگائیں۔ ہفتے میں ایک بار استعمال کرلیں۔ بال دوبارہ اگ آئیں گے۔

سر کی خشکی کے لئے
ایلو ویرا کا گودا، دہی اور شہد ملا کر تقریباً آدھا گھنٹہ سرپر لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔

سر کی خشکی کے لئے
روغن بادام، روغن زیتون، کیسٹر آئل (50لیٹر ) اور روغن نیم، روغن کاھو (10ملی لیٹر) لے کر ملالیں اور 2سے 3 گھنٹے لگائیں اور اچھے شیمپو سے دھولیں۔

بالوں کی خشکی
ناریل کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر کی جلد میں مالش کریں۔ روزانہ مالش کرنے سے کچھ ہی دنوں میں خشکی ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  مکھیوں اور مچھروں سے نجات پانے کے گھریلو نسخے

سر کی خشکی کے لئے
کھیرے کا پانی نکال کر دہی کے ساتھ مکس کر کے لگائیں۔ آدھ گھنٹے تک نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ہفتے میں ایک دن ضرور استعمال کریں۔

بالوں کا علاج خشکی کے لئے
گلیسرین 2بڑے چمچ، زیتون کا تیل 1بڑا چمچ اور کالی مرچ 1/2 چھوٹا چمچ ملا کر تھوڑا سا گرم کرلیں اور سر پر لگائیں ۔ کم از کم 1/2 گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ ہفتے میں دوبار لگائیں۔

لمبے بالوں کے لئے
ایک پائو لہسن کو ایک پائو تیل میں پکالیں۔ جب جل جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ سر پر مالش کریں۔ گرتے بال رک جائیں گے۔

بالوں کو لمبا کرنے کے لئے
کیسٹر آئل گرم کر کے سر کی مالش کریں ۔ ہفتے میں ایک بار ضرور کرلیں۔

بال گرنے اور لمبے کا علاج
آملے کا پائوڈر 3چمچ، بیری کے پتے (ابال کر یا پائوڈر بنا کر استعمال کریں)، سرسوں کا یا کوئی سابھی تیل، دو چمچ دہی کے ساتھ ملا لیں۔ اس پیسٹ کو سر پر 3گھنٹ کے لئے لگالیں۔ پھر کسی اچھے شیمپو سے دھولیں۔

بالوں کی افزائش کے لئے
میتھی دانہ رات کو بھگو کر صبح پیسٹ بنالیں۔ یہ پیسٹ سر پر لگائیں۔ ایک گھنٹے کے بعد دھولیں۔

یہ بھی پڑھیں:  معمولی نوعیت کے طبی مسائل کا علاج کچن میں ہی ہے

بال گرنا
شہد اور دار چین یپسی ہوئی ملا کر سر پر مساج کریں اور ا یک گھنٹے تک دھولیں۔

گرتے بالوں کا علاج
ایک لیموں کا رس اور چار چمچ ناریل کا پانی ملا کر سر پر مساج کرلیں۔ ایک گھٹہ سر پر لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔
اس کے علاوہ بادام کا تیل ، زیتون کا تیل اور کسٹرڈ آئل کا ایک ایک چمچ ملا کر سر پر مالش کر لیں۔ بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور چمک لاتا ہے۔

بالچھڑ(بال گرنے) کا علاج
دودھ کو گرم کرلیں۔ پھر تیلے کپڑے کی گدی تیار کرلیں۔ ا س گدی کو بار بار دودھ میں بھگو کر سر پر ٹکو کریں ۔ آدھ گھنٹے تک یہ عمل کریں۔

گرتے بالوں اور گنج پن کا علاج
سرمہ اور کیسٹر ڈ آئل ملا کر متاثرہ حصے پر لگائیں۔ سرمہ پنسار سے لے کر خود پیس لیں۔

بالوں کے گرنے کے لئے
300گرام زیتون کا تیل اور 30گرام دی کے پتے ملا کر ہلکی آگ میں پکائیں ۔ سر پر ہفتے میں دو یا تین بار مساج کریں۔

سفید بال اور گرتے ہوئے بالوں کے لئے
سرسو ں کے تیل میں5سو گرام چقندر اور آٹھ دس لونگ ثابت ڈال کر پکائیں۔ ہلکی آنچ پر دو تین گھنٹے پکائیں۔ جب چقندر جل جائے تو اتارلیں۔ اس تیل کو ہفتے میں دوبار استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  گڑ کے فوائد

بالوں کی جڑوں پر پیاز کا پانی لگالیں اور ایک گھنٹے بعد دھو لیں۔ اگر چہرے پر بھی لگائیں گے تو نکھار آئے گا۔

بالوں کا رنگ کالا کرنے کے لئے
اخروٹ کا چھلکا لے کر اس کو جلالیں۔ پھر پائوڈر بنا کر مہندی میں شامل کر لیں۔ آملے کے پانی سے مہندی گوندھ کر تھوڑی دیر رکھ دیں۔ سر پر لگالیں اور کم از کم ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ بالوں کا رنگ گہرا ہو جائے گا۔

بالوں کے لئے
بیری کے پتے اور ماش کی دال چھلکو والی، ہم وزن پیس کر سر میں لگائیں اور ایک گھنٹے کے بعد دھولیں۔ پھر سر میں تیل لیں۔ ایک ماہ میں ایک انچ بال بڑھ جائیں گے۔

بال گرنے کا علاج اور چمکدار بنانے کے لئے
ایک انڈا، ایک چمچ دہی، آملے کے پائوڈر میں ایک چمچ تارا میرا کا تیل اور ایک چمچ کیسٹر ڈ آئل ڈال کر تھوڑی دیر رکھ لیں۔ سر میں اچھی طرح لگا لیں۔ تین یا چار گھنٹے لگا رہے پھر دھولیں۔ ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں