Coconut prawns

کوکونٹ پرانز

EjazNews

اشیاء ووزن:
جھینگے درمیانے سائز کے آدھا کلو، پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، پیپریکا پائوڈر ایک چائے کا چمچ، سرکہ ایک کھانے کا چمچ، کڑی پتہ چند پتے، آئل ایک کھانے کا چمچ۔

ترکیب:
جھینگوں کو صاف کر کے دھو لیں اوران پر لہسن، پیپر یکا پائوڈر اور سرکہ لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
فرائینگ پین میں آئل اور کڑی پتے ڈال کر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور تیز آنچ پر جھینگوں کو فرائی کر کے نکالیں اور گریوی میں ڈال دیں۔

گریوی بنانے کے لئے:
ناریل کا دودھ دو پیالی، بیسن دو کھانے کے چمچ، تازہ بھٹے ایک سے دو عدد، نمک حسب ذائقہ، ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، لیموں کا رس دو سے تین کھانے کے چمچ، ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) دو سے تین عدد۔

بھٹے کے چھوٹے ٹکڑے کر کے ابال لیں یا ابال کر دانے نکال لیں ۔ بیسن کو ناریل کے دود ھ میں اچھی طرح ملا کر ہلدی اور ہری مرچیں شامل کر دیں۔ ہلکی آنچ پر ایک گھنٹے تک پکائیں ، پھر بھٹے کے دانے ، فرائی کیے ہوئے جھینگے، نمک اور لیموں کا رس شامل کر دیں۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کنوبی (اٹالین چیز ٹارٹ)

پریزنٹیشن :
ڈش میں نکال کر تازہ کڑی پتے چھڑک دیں اور ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں