khel_tou_ho_raha_ha

نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

EjazNews

نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 50 سے500 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔قومی ستاروں سے سجی نیشنل ٹی ٹونٹی کی کہکشاں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔

دومرحلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے 13 اکتوبر تک بالترتیب راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ تماشائی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی اور قذافی سٹیڈیم لاہور کے اسٹینڈز سے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے آج رات آٹھ بجے سے بک می ڈاٹ پی کے پر ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔

23 ستمبر سے 3اکتوبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے18میچز کے لیے سہیل تنویر، شعیب اختر، یاسر عرفات اور میراں بخش سٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے جبکہ عمران خان (فیملی انکلوژر)، جاوید میانداد، جاوید اختراور اظہر محمود اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

6سے 13 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے15 میچز کے لیے انضمام الحق، سعید احمد، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمداور ماجد خان سٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 50 روپے جبکہ عبدالقادر اور سرفراز احمد سٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے ، جاوید میانداد، عبدالحفیظ کاردار، راجاز (فیملی انکلوژر) اور سعید انور سٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے اور عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس سٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  طلحہ ہار کے باوجو د دل جیتنے میں کامیاب، ایرانی نرس نے گولڈ میڈل جیت لیا

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق25 فیصدتماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی ،تاہم فینز سے درخواست ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق پی سی بی اور حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔تمام تماشائیوں کے لیے اپنے ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔
پاکستان بھر میں ٹکٹ ایم اینڈ پی سیلز دفاتر سے فون پر یا آن لائن خریدے جا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے 7786888-0313 رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ آن لائن ٹکٹ www.bookme.pkسے خریدی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں