justin trudeau

جسٹن ٹروڈو تیسری بار کینیڈا کے وزیراعظم منتخب

EjazNews

جسٹن ٹروڈو تیسری بار کینیڈا کے وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں۔ جبکہ کینیڈا کی نسل پرست جماعت جو کہ میکسم برنیئر کی نسل پرست پی پی سی ہے نے ایک بھی نشست نہیں جیتی ۔کینیڈا کے انتخابا ت میں جہاں ان کے اپنے مقامی مسائل زیر بحث رہے ان انتخابات میں افغانستان بھی موضوع بحث رہا ہے ۔ اور یہ موضوع بحث اصل میں انخلا سے متعلق تھا۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو کو جیت کے باوجود ایک کولیشن حکومت بنانے کی ضرورت پڑے گی۔

کینیڈا کے وزیراعظم جب ووٹ ڈالنے آئے تو ٹروڈو کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر ان کے تینوں بچے بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اپنی جیت پر کینیڈین وزیراعظم نے کامیابی کے بعد عوام کا شکریہ ادا کیا۔یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ ٹروڈو نے یہ الیکشن قبل از وقت منعقد کروائے ہیں جب ان سے متعلق دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وہ بہت جلد اپنی ساکھ کھو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں زندگی ڈگر پر آنا شروع ہو گئی

وزیراعظم عمران خان نے بھی جسٹن ٹروڈو کو انتخابی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جسٹن ٹروڈو فتح مبارک!اپنے دوطرفہ تعلقات میں مزید پختگی کیلئے میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں اور منتظر ہوں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ بات چیت کی ، دوبارہ منتخب ہونے والے لبرل رہنما کو وفاقی انتخابات میں ان کی پارٹی کی جیت پر مبارکباد دی۔وائٹ ہاؤس کی طرف سے بھیجے گئے ایک بیان کے مطابق ، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کی معیشتوں کی تعمیر نو اور کوویڈ 19 وبائی امراض کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔بیان میں کہا گیا ، صدر نے وزیر اعظم ٹروڈو کے ساتھ کینیڈا کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے اور تعاون کو گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا – جو ہماری قوم کے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرفیو کے باوجود سوڈان میں عوام کا دھرنا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی ٹروڈو کو ان کی مسلسل تیسری کامیابی پر مبارکباد پیش کیا۔جانسن نےسوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ، جسٹن ٹروڈو کو آپ کے دوبارہ انتخاب پر مبارکباد۔برطانیہ اور کینیڈا بہت اچھے دوست اور شراکت دار ہیں اور میں آنے والے سالوں میں مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

5پاکستانی نژاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں ۔ یہاں اہم اور دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کینیڈا میں 16پنجابی امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔
کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 156 اضلاع میں کامیابی حاصل کرلی جب کہ اپوزیشن جماعت نے 122 اضلاع میں فتح اپنے نام کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں