Champions

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ چیلنجرز نے جیت لیا

EjazNews

کپتان جویریہ خان کی 87 رنز کی مدد سے چیلنجرز نے نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں کھیلے گئے پاکستان کپ فار ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے ڈے نائٹ فائنل میں بلاسٹرز کو 68 رنز سے شکست دی۔

چیلنجرز کی اسپنرز دعا ماجد (3-29) ، انوشہ ناصر (2-22) اور صبا نذیر (2-24) کی باﺅلنگ متاثر کن تھی جس نے میچ کا رخ ہی موڑ دیا۔ تیز گیند باز ڈیانا بیگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

چیلنجر 42.5 اوورز میں آوٹ ہو گئے ۔عمائمہ سہیل نے سب سے زیادہ 38 سکورچار چوکوں کی مدد سے بنائے جبکہ گل فیروزہ نے 34 رنزتین چوکوں کی مدد سے کر پائیں۔

اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جویریہ نے بڑی مہارت کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کیا جب اس کے ارد گرد وکٹیں گرنے لگیں۔ ڈیانا نے 18 گیندوں پر 25 تین چوکوں اور ایک چھکے کی سے بنائے۔

چیلنجرز کے لیے صرف دوسری قابل ذکر شراکت دار اوپنر فریحہ محمود تھیں جنہوں نے 65 گیندوں پر چار چوکوںسے 34 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:  فواد عالم کا کرکٹ کی دنیا میں نیا ریکارڈ

بلاسٹرز جن کو 211 رنز کا ہدف دیا گیا تھا وہ صرف 142 رنزپر ڈھیر ہو گئی ۔

بلاسٹر کی ابتدا بڑی شاندار تھی 87رنز تک بلاسٹرکی کوئی وکٹ نہ گری تھی لیکن حیرت انگیز طور پر آخری نو وکٹیں صرف اور صرف 55رنز کے اضافہ کر سکیں ۔

چیلنجرز کی کپتان جویریہ خان کو 87رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی فائنل کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کی فاتح چیلنجرز کو ٹورنامنٹ کی ٹرافی سمیت 10لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ جبکہ رنر اپ ٹیم بلاسٹرز کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

بلاسٹرز کی ندا ڈاراور ڈائنا مائٹس کو ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر مشترکہ طور پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

چیلنجرز کی انوشہ ناصر کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی شیلڈ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں