Zabe_ullah_Mujahid

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے فرق کو ٹھیک کر رہے ہیں، جلد تنخواہ ملے گی:ذبیح اللہ مجاہد

EjazNews

افغانستان کے دارالحکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات نے ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی فہرست پر کام کر رہی ہے جو مستقبل قریب میں دارالحکومت اور صوبوں میں اپنی اجرت وصول کریں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں کچھ زیادتی تھی ، کچھ لوگوں کو تنخواہوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ، اس پر قابو پانے کے لیے کام جاری ہے ، تمام تنخواہیں جلد ادا کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا لوگوں کو آگاہ ہونا چاہیے کہ ہمارے کابل آنے سے پہلے بینکوں کو لوٹ لیا گیا ، آپ بینک حکام سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ لاکھوں امریکی ڈالر بینکوں سے لوٹے گئے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیے گئے ، بینک خالی تھے۔

مجاہد نے کہا کہ افغانستان کے کچھ اثاثوں کو کچھ غیر ملکی حلقوں نے منجمد کر دیا ہے جس کی وجہ سے نامکمل بجٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی کسانوں کی حمایت میں عالمی شخصیات بھی سامنے آگئیں

انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام خدمات سے حاصل ہونے والی آمدنی ابھی تک مکمل طور پر جمع نہیں کی گئی لیکن ملک بھر میں ریونیو جمع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اب مکمل ہوچکی ہے جو کاروباری اداروں اور حکمرانی کو معمول پر لانے میں مدد دے گی اور موجودہ مسائل کو حل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں