Ramiz_Raja

اگر ہمیں اسی طرح بلاک بنا کر روکا گیا تو ہم بھی آگے چل کر کسی ملک کا لحاظ نہیں کریں گے:چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

EjazNews

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ صاحب نے فرمایا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے سے مایوسی ہوئی اور انگلش ٹیم کی جانب سے کمٹمنٹ پوری نہ کرنے پر افسوس ہے، ہمارے لیے یہ ویک اپ کال ہے کہ ہم نے دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے اور ہم نے کوئی جواز دئیے بغیر سب کے خلاف بہترین ٹیم بن کر کھیلنا ہے،ہم انشااللہ یہ وقت بھی گزار لیں گے۔ چاہتاہوں پاکستانی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم بن جائے تاکہ دیگر ٹیمیں بغیر کسی عذر کے اس کے ساتھ کھیلنے کے لیے قطار میں لگیں۔

رمیز راجہ صاحب کیا جن ٹیموں نے اپنا دورہ منسوخ کیا ہے انہیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھیلنے میں کوئی ایشو تھا بالکل نہیں تھا۔

رمیز راجہ نے اپنے ورچوئل بیان میں ایک بڑی اہم بات کی ہے ’’ اگر ہمیں اسی طرح بلاک بنا کر روکا گیا تو ہم بھی آگے چل کر کسی ملک کا لحاظ نہیں کریں گے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:  اٹلی آخر کار چیمپئن بن ہی گیا،پنالٹی شوٹس پر مقابلہ کی جیت

اصل پرابلم کی جڑ ہی یہ بلاک ہے نہ کہ سکیورٹی ۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں سکیورٹی کا کوئی پرابلم نہیں ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فوج کی سکیورٹی مہیا کی گئی تھی اس سے بڑھ کر کوئی ملک کچھ نہیں کر سکتا۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی دستبرداری کے بارے میں خط و کتابت شروع کر دی ہے ہمیں یقین ہے کہ ہمارے نقصان کا ازالہ ہوگا اور میں ہرجانہ لے کر دوں گا،ہم ان کے مقابلہ کریں گے کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔(یہ بھی ایک ا چھی بات ہے)

نیوزی لینڈکیخلاف پی سی بی کو اپنی آخری حد تک کوشش کرنا چاہئے ۔کیونکہ اس کا تعلق صرف نیوزی لینڈ سے نہیں ہے بلکہ کرکٹ سے ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا عجیب سا واقعہ ہے کہ جس میں ایک ملک میچ کے عین موقع پر دستبرداری کا اعلان کرتا ہے حالانکہ میچ کھیلا بھی جاسکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  بلیک کیپس ،نیوزی لینڈ حکومت کی سکیورٹی الرٹ کے بعد اپنا دورہ پاکستان ترک کر رہے ہیں

رمیز راجا نے جارحانہ انداز میں کہا کہ پی ایس ایل میں سب آجاتے ہیں وہاں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا تب انہیں ذہنی تھکاوٹ کا بھی ایشو نہیں ہوتا۔آسٹریلیا اور انگلینڈ نے اپنی ٹریول ایڈوائزری تبدیل نہیں کی ہے اگر بہت خطرہ ہوتا ہے تو پہلے ٹریول ایڈوائزری تبدیل ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں