Sheikh_Rasheed

مولانا عبدالعزیز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں لیکن وہ ہر دوسرے روز ایک نیا مسئلہ کھڑا کردیتے ہیں:وزیر داخلہ

EjazNews

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 31 اکتوبر تک دو پاسپورٹ یا دو شناختی کارڈ رکھنے والوں کو رعایت ہوگی کہ اس دوران وہ فیصلہ کرلیں کہ کون سا پاسپورٹ یا شناختی کارڈ رکھنا ہے اور کون سا منسوخ کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے جس کی منظوری اور مقررہ تاریخ کے بعد کریک ڈاون شروع ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی درخواست پر چہلم امام حسین ؓکے موقع پر موبائل فون سروس معطل رہے گی جبکہ 19 اور 20 صفر کو فوج، رینجرز، نیم فوجی دستے بھی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

محمد بلال خان پر وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی نائن فور میں حملہ کیا گیا تھا جس میں بلاگر جاں بحق جبکہ ان کا دوست احتشام زخمی ہوگئے تھے۔ بلاگر محمد بلال خان اسلامک یونیورسٹی میں شریعہ فکیلٹی کا طالبعلم تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ ،روس تعلقات میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ مولانا عبدالعزیز کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے کیونکہ ہم اسلام آباد میں پرامن ماحول کے خواہاں ہیں۔ مولانا العزیز کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں اور اسی لیے ان سے مسلسل رابطے میں ہیں لیکن وہ ہر دوسرے روز ایک نیا مسئلہ کھڑا کردیتے ہیں۔ اسلام آباد میں کم و بیش 511 مدارس ہیں، ان تمام مدارس میں سے صرف ایک کے ساتھ مسئلہ ہے، ہماری انتظامیہ اور متعلقہ لوگ ان سے مذاکرات کررہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دی تھی، اپوزیشن شیشے کے کمروں میں بیٹھ کر وزارت داخلہ پر پتھر نہ برسائیں۔نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سکیورٹی فراہم کی گئی، پہلی مرتبہ کسی ٹیم کو فوج کی سکیورٹی فراہم کی گئی۔یہاں سری لنکا کی ٹیم سمیت دیگر ممالک کے ٹیمیں آئیں لیکن کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  سینیٹ انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ آرڈیننس جاری، حکومت اور ا پوزیشن کیا کہتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں