National_T20

نیشنل T20 کپ کے سکواڈ کا پی سی بی نے اعلان کر دیا

EjazNews

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے سے کھلاڑیوں کو T20ورلڈ کپ کی تیاریوں میں معاونت ملے گی۔

ٹورنامنٹ کا پہلا راﺅنڈ راولپنڈی میں کھیلا جائے اور دوسرا راﺅنڈ لاہور میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ 23ستمبر سے شروع ہوگا اور 13اکتوبر تک میچ جاری رہیں گے۔کل 18میچز کھیلے جائیںگے۔

ٹورنامنٹ میں موجود کھلاڑی اپنی اپنی ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کر یں گے۔

لاہور میں تقریباً 15میچز کھیلے جائیں گے ۔ نیشنل کپ کے دونوں فائنل 12اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

بابر اعظم اعظم سنٹر پنجاب، شاداب خان ناردرن، امام الحق بلوچستان ، سرفراز احمد سندھ جبکہ محمد رضوان دفاعی چیمپیئن خیبر پختونخوا کی نمائندگی کریں گے۔صہیب مقصود سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  نئی رینکنگ: بابر اعظم پانچویں نمبر پر آگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں