Harhaalmaincricket

اگر پاکستان نیوزی لینڈ میں یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کر دیتا تو کیا ہوتا؟

EjazNews

نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ صاحب نے گزشتہ روز فرمایا تھا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونا پاکستان کرکٹ کے لیے ٹھیک نہیں ،کھلاڑی اس صورت حال کا غصہ اپنی پرفارمنس سے نکالیں۔اب کرکٹرز کو تو ہر صورت میں ان کی بات ماننا ہی پڑے گی مجبوری ہے ۔

شائقین کے بارے میں انہوں کا کہنا تھا کہ شائقین کا دکھ اور میرا دکھ ایک جیسا ہے جو ہوا ٹھیک نہیں ہوا ۔یہ بات بھی مان لیتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ انہیں اتنا ہی دکھ ہوا جتنا شائقین کرکٹ کو ہوا لیکن دکھ کے ازالے کیلئے کیا کیا۔ نیوزی لینڈ میں جب مسجد پر حملہ ہوا اگر پاکستانی ٹیم وہاں پر موجود ہوتی اور وہ اپنا میچ چھوڑ کر واپس چلی آتی تو نیوزی لینڈ کیا کرتا اور اس کے ساتھ شامل فائیو آئیز کیا کرتیں یہ چیئرمین پی سی بی ہم سے بہتر جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اگر ہمیں اسی طرح بلاک بنا کر روکا گیا تو ہم بھی آگے چل کر کسی ملک کا لحاظ نہیں کریں گے:چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

لیکن نیوزی لینڈ کی اس حرکت پر پی سی بی نے کیا کیا یہ سارا پاکستان دیکھ رہا ہے۔ شنید ہے کہ نیوزی لینڈ کے یکطرفہ طور پر دورئہ منسوخ کرنے کے فیصلے سے پی سی بی کو لاکھوں ڈالرزا کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اب اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔

پی سی بی کے اس نقصان کو کون پورا کرے گا۔

اب اگر آپ آئی سی سی میں صرف یہ سوچ کر نہ جائیں کہ وہاں بھارتی لابی مضبوط ہے یا پھر کیس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں تو یہ ان کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات کے ساتھ کیا زیادتی نہیں ہوگی جن کے پیسو ں سے پی سی بی اور تمام کھلاڑی پوری دنیا میں فرسٹ کلاس زندگی گزارتے ہیں۔ ایک طرف آپ کھلاڑیوں کو کہتے ہیں کہ جارحانہ کھیلو اور دوسرا طرف خود آئی سی سی تک کو شکایت تک نہیں کر رہے۔

اب یہاں اس بات کا خاص کر ذکر کرنا چاہوں گا کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر دورئہ منسوخ کیوں کیا۔اس کی اصل وجہ بھی نیوزی لینڈ کے میڈیا نے ہی نشر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخر میچ جیت ہی لیا، ملتان سلطان کو شکست

نیوزی لینڈ کا میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ تھریٹ کی اطلاع فائیو آئیزکی مہیا کر دہ ہے۔ یہ فائیو آئیز پانچ ملکوں کی ایک مشترکہ انٹیلی جنس رپورٹ ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے والی اتحادی ایجنسیوں کو کہتے ہیں۔ اس فائیو آئیز میں آسٹریلیا، امریکہ، کینیڈا ، برطانیہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بننے والا ایک اتحاد ہے جس کے تحت یہ ایک دوسرے کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔

(عثمان)

اپنا تبصرہ بھیجیں