Atif_Aslam

گلوکار +اداکار، عاطف اسلم بھی اداکاری کے میدان میں کود پڑے

EjazNews

انڈین پنجاب اور پاکستانی پنجاب میں ایک مشترکہ بات یہ بھی ہے کہ یہاں کے گلو کار وں کی زیادہ ترتعداد اداکاری سے بھی وابستہ ہے۔ اب کوئی شروع میں گلوکاراور اداکار بن جاتا اورکچھ دیر کے بعد۔

عاطف اسلم بھی اب ان گلوکاروں میں شامل ہو گئے ہیں جو گلوکار+اداکار ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ’’سنگ ماہ‘‘نامی ٹی وی ڈرامہ کے سیٹ پر ہیں۔

اس ویڈیو میں جہاں وہ ڈرامہ کے سیٹ پر ہیں انہوں نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے کہ وہ جس طرح گلوکاری میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں اب اداکار ی میں بھی نام بنا پائیں۔

اپنی ویڈیو میں انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ وہ ایک نیا پراجیکٹ لے کر آ رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آپ سب میرے ساتھ رہیں۔
ان سے قبل گلوکاروں کی ایک لمبی فہرست ہے جو اداکاری کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں ۔ کچھ کو فیم ملا اور کچھ اپنے پرانی فیم پر ہی خوشی خوشی لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  اداکارہ میرا لٹ گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں