Ahsan_khan

شوبز سٹار احسن خان خیر سگالی سفیر مقرر

EjazNews

پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے قائم قومی کمیشن برائے حقوق اطفال (این سی آر سی) نے معروف شوبز سٹار احسن خان کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا ہے۔

اس تعیناتی کیلئے کمیشن کو یورپی یونین کے اعانت شدہ حقوق پاکستان پراجیکٹ (ایچ ای پی) کا تعاون حاصل ہے۔

این سی آر سی کی چیئرپرسن افشاں تحسین نے کہا احسن خان کی تقرری سے بچوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

احسن خان نے کہا کہ این سی آر سی کے خیر سگالی سفیر ہونے کا اعزاز حاصل قابل قدر ہے۔ حقوق پاکستان پراجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما جعفر نے کہا کہ اس شراکت داری سے ہمارے بچوں کو متاثر کرنے والے اہم مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی وی عید پر ارتغل غازی کی 30 اقساط کا خلاصہ ریلیز کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں