Doctor

فارسسٹ اور فزیو تھراپسٹ اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھ سکیں گے

EjazNews

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے فارماسسٹ اور فزیوتھراپسٹ کو نام کیساتھ ڈاکٹر لکھنے کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) کے نوٹیفیکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

فارماسسٹ اور فزیوتھراپسٹ اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر کا لفظ استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن فارماسسٹ اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر کے علاوہ PharmD اور فزیوتھراپسٹ DPT لکھیں گے تاکہ میڈیکل ڈاکٹر سے علیحدہ شناخت ہو سکیں۔

فارمیسی کونسل آف پاکستان نے 31-مارچ-2015 کو فارماسسٹس کو ڈاکٹر نام کیساتھ لگانے کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے بھی 27 مارچ 2019 کو فارماسسٹس کیلئے نام کیساتھ ڈاکٹر لگانے کی اجازت دی لیکن 31-اگست – 2021 کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے اپنے کالجز کو فارماسسٹس اور فزیوتھراپسٹ کو نام کیساتھ ڈاکٹر لگانے نہ لگانے کیلئے غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کیا جو کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو چیلنج کرنے کے مترادف تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  نتائج کے سامنے آنے کے بعد کوئی بھی طاقتور گروہ (لابی) عوامی مفادات کا خون کرکے منافع سمیٹنے کے قابل نہیں رہے گا:وزیراعظم

14 ستمبر 2021 کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں