Trophy_Pak_vs_nz

پاکستان اور نیوزی لینڈ کتنی بار میچ کھیل چکے ہیں ؟اور کون سی ٹیم کتنی بار جیتی؟

EjazNews

نیوزی لینڈ کی ٹیم 2003ء کے بعد پاکستان کے میدان میں دوبارہ 2021ء میں میچ کھیلے گی۔یہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان چوتھی مرتبہ پنڈی سٹیڈیم میں میچ ہونے جارہا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی بات کی جائے تو 19بار دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا ہو چکا ہے اور میں سے 16مرتبہ پاکستانی ٹیم کو جیت ملی ہے۔

2019ء کے بعد دونوں ٹیمیں 2021ء میں آمنے سامنے آرہی ہیں۔ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔جس میں بابر اعظم کی شاندار سنچری بھی شامل تھی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سواڈ کا کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

12 رکنی سکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی ٹیم بڑے مارجن سے کیوں ہارتی ہے؟

دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔سیریز میں شامل بقیہ دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوجائیں گی جہاں 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں