ECC_Meating

ای سی سی اجلاس میں اربوں روپےکے کن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے

EjazNews

آ زاد جموں کشمیر کے لئے3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہم کی منظوری دی گئی،ایف بی آر کے آئی ٹی ڈھانچہ کی ترقی کےلیے تین ارب 86کروڑ روپے فراہمی کی بھی منظوری دی ، ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا۔

ایوی ایشن ڈویژن نے ای سی سی میں پی آئی اے کےلیے 13کروڑ ڈالر کی کیش سپورٹ کی فراہمی کی سمری پیش کی جسے ای سی سی نے منظور کر لیا جبکہ پی آئی اے کو مالی مشکلات پر قابوپانے کےلیے موجوددہ گارنٹی میں توسیع کی بھی منظوری دی ۔

ای سی سی نے ربیع سیزن کےلیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمٹیڈ بیس کھاد تیار کرنیوالے پلانٹس ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزر کو 70 ایم ایم جی آر ایل این جی فراہمی کی بھی منظوری دی ۔

وزارت صنعت و پیداوار نے ربیع سیزن22 -2021کے دوران ایس این جی پی ایل بیس کھاد پلانٹس (ایگریٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزر) کو آر ایل این جی کی فراہمی کے لیے ایک سمری پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:  تیزاب گردی کا شکار خاتون زندگی کی بازی ہار گئی

ای سی سی نے 70 ایم ایم جی آر ایل این جی کی فراہمی کی منظوری دی جس میں ملک میں یوریا کھادکی مجموعی طلب پوری کے لیے کھاد ساز کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں