Petrol

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

EjazNews

گزشتہ کمی حکومت کی جانب سے ایسی ہی تھی جیسے پانی میں نمک۔ اور جب حکومت نے قیمت بڑھائی تو اندازہ ہوا کہ بڑھانا کسے کہتے ہیں۔ جب نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی تھی تو ہائی سپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 1.5 روپے کی کمی کر دی گئی تھی ۔جس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوا تھا۔

لیکن اب حکومت نے 5 روپے اضافہ کر دیا ہے یعنی جب کمی کی باری آتی ہے تو ایک سے ڈیڑھ روپیہ اور بڑھانے کے وقت 5 روپے۔

پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافہ،نئی قیمت 123روپے 30پیسے فی لیٹر مقرر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے ایک پیسے اضافہ،نئی قیمت 120روپے 4پیسے فی لیٹر مقرر

پٹرول اور ڈیزل5، مٹی کا تیل 5.46، لائٹ ڈیزل5.92 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا،جس سے مہنگائی کی نئی لہر کاخدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:  ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں