Afghan_women_FootBaller

افغانستان سے خواتین فٹبالر ز کی لاہور آمد، سفری دستاویز سمیت آئی ہیں

EjazNews

افغانستان سے وومین فٹبال کلب کی تقریباً 115 خواتین پاکستان پہنچیں۔ان خواتین کے پاس پاکستان آنے کے لیے ویزے بھی ہیں اور پورے ڈاکو منٹس بھی۔

لیکن فیکس نیوز کیا ہوتی ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ جب یہ خواتین پاکستان پہنچیں تو یہ پراپیگنڈہ کیا گیا کہ افغانستان سے پاکستان پہنچنے والی خواتین دراصل طالبان کے خوف سے بھاگ کر پاکستان پہنچی ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق یہ فٹ بال کی پلیئر کھلاڑی شمال مغربی طورخم بارڈر کراسنگ کے ذریعے سفری دستاویزات لے کر پاکستان میں داخل ہوئی ہیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نعمان ندیم نے آنے والی فٹ بال پلیئر خواتین کو خوش آمدید کہا۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق 115خواتین کھلاڑی پاکستا میں آئی ہیں۔

تاہم کچھ میڈیا نیٹ ورکس اس بات کا بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان خواتین کو ہنگامی بنیادوں پر انسانی ہمدردی کے تحت ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جنوبی افریقہ کیخلاف 20رکنی سکواڈ کا اعلان

لیکن اگر دیکھا جائے تو افغانستان میں موجود طالبان حکومت خواتین کے کھیل کی مخالف نہیں بس وہ اس کے طریقہ کار کی مخالف ہیں۔

یہ فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی لاہور پہنچ چکی ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔

پی ایف یو جے کے کے نائب صدر عامر ڈوگر کے مطابق یہ کھلاڑی لاہور میں قیام کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں