Pakistan_vs_Bangladesh

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان نومبر سے میچ شروع ہوں گے

EjazNews

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان T20 میچز اور 2ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

دونو ں ٹیموں کے درمیان نومبر کے آخر سے میچوں کی ابتداء ہوگی۔

ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہو گی۔ جس کیلئے پاکستان کی ٹیم 5سال بعد بنگلہ دیش جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ چٹاگانگ میں کھیلیں جائیں گے۔ یہ میچز 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ چار سے آٹھ دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

اگر ہم آئی سی چیمپیئن شپ میں رینکنگ کے بارے میں بات کریں تو قومی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے اور بنگلہ دیش چیمپیئن شپ کیلئے ان میچز سے اپنے سفر کا آغاز کررہی ہے

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان سے خواتین فٹبالر ز کی لاہور آمد، سفری دستاویز سمیت آئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں