Acid_Hit_women

تیزاب گردی کا شکار خاتون زندگی کی بازی ہار گئی

EjazNews

کراچی کے سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9 سی میں21 سالہ رمشا پر اس کے سابق شوہر نے تیزاب پھینک دیا تھا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دنیا سے دوسری دنیا میں چلی گئی ۔

پولیس کے مطابق دو سال قبل رمشا نے ذیشان سے پسند کی شادی کی تھی، گھریلو ناچاقی پر خاتون نے فروری 2021 میں عدالت میں خلع کے لیے درخواست دی ہوئی تھی جس پر ذیشان نے رمشا اور اس کے گھروالوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

میں رمشا کو بدقسمت کیوں نہ کہوں کیونکہ ہمارے معاشرے میں دندناتے نڈردرندے جن سے نہ رکشوں میں خواتین محفوظ ہیں، نہ اکیلی گھروں میں ، نہ موٹروے جیسی سڑکوں پر بے آبرو ہونے سے بچ پاتی ہیں۔

رمشاکس قرب میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہاری ہو گی یہ سوچ کر بھی روح کانپ اٹھتی ہے۔

پولیس کے مطابق رمشا نوکری پر جانے کے لیے گھر سے باہر سڑک پر آئی تو سابق شوہر ذیشان نے اس کے منہ اور سینے پر تیزاب پھینک دیا۔ ملزم موقع سے فرارہوگیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:  بینک صارفین کیلئے خوشخبری

ملزم ذیشان کنسٹرکشن اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا ہے ۔

پولیس کے مطابق رمشا اور اس کا شوہر ٹک ٹاکر بھی تھے اور ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ ان کے درمیان مراسم ہوئے تھے اور اسی دوران بات محبت سے شادی تک پہنچ گئی تھی ۔

یاد رہے:پولیس نے واقعہ کے دو روز بعد ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں